8 نومبر، 2025، 11:11 PM

دنیا پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، امریکی وزیر جنگ نے انتباہ جاری کردیا

دنیا پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، امریکی وزیر جنگ نے انتباہ جاری کردیا

پیٹ ہیگسٹ نے امریکی دفاعی صنعت کو مکمل الرٹ پر رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دشمن جمع ہو رہے ہیں اور خطرات بڑھ رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسٹ نے عالمی حالات کو 1939 کے جنگی ماحول سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو فوری طور پر جنگی تیاری شروع کرنی چاہیے۔ اگر امریکہ واقعی جنگ سے بچنا چاہتا ہے، تو اسے ابھی سے تیار ہونا ہوگا۔

اکنامک ٹائمز کے مطابق، ہیگسٹ نے کہا کہ موجودہ حالات یا تو 1939 جیسے ہیں، جب دنیا جنگ کی دہلیز پر تھی، یا 1981 جیسے، جب خطرات بڑھ رہے تھے۔ دشمن قوتیں متحد ہو رہی ہیں اور خطرات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جسے ہر کوئی محسوس کرسکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیر جنگ نے اپنی تقریر میں امریکہ کی جانب سے دنیا بھر میں جاری جنگی مداخلتوں اور کشیدگی پیدا کرنے کی پالیسیوں کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے صرف یہ کہا کہ امریکہ کو اپنی فوجی صنعت کو مکمل حالتِ آمادہ باش میں رکھنا ہوگا تاکہ کسی بھی ممکنہ جنگ کا سامنا کیا جاسکے۔

News ID 1936373

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha